بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

برطانوی نشریاتی ادارے کی کشمیر سے متعلق رپورٹ حقائق کے منافی ہے: آزاد کشمیر حکومت

آزاد کشمیر حکومت نے کشمیر کی صورتحال کے بارے میں برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے شائع کردہ حالیہ رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات محمد راشد حنیف نے آج ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس رپورٹ کو جانبدارانہ، متعصبانہ اور حقائق کے منافی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں پیش کیے گئے حقائق اور اعداد و شمار غلط ہیں اور انہیں کسی بھی سرکاری ادارے، پولیس یا سول انتظامیہ کی تصدیق یا توثیق کیے بغیر شائع کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ عمل صحافتی اخلاقیات اور پیشہ ورانہ اصولوں کے منافی ہے۔

محمد راشد حنیف نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے لگائے گئے الزامات جھوٹے ، گمراہ کن اور غلط معلومات اور پروپیگنڈے پر مبنی ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button