
قومی
مون سون بارشوں کے دوران تیاریوں اور امدادی اقدامات کا جائزہ، ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس
ایمرجنسی رسپانس کمیٹی (ERC) نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے دوران قومی سطح پر تیاریوں اور امدادی اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔
اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں سے متعلق واقعات، ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات، جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کی صورتحال اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کمیٹی نے وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور متاثرہ علاقوں میں شہریوں کے تحفظ، ریسکیو آپریشنز، امدادی سرگرمیوں اور بنیادی سہولیات کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔















