
سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی دورانِ حراست شدید جسمانی کمزوری کا شکار، صورہ ہسپتال داخل
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیمِ آزادی جموں کشمییر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی پلوامہ جیل سے اسیری کے بعد رہا ہو کر سیدھا علاج کی غرض سے صورہ ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان کی مسلسل قید اور جیل میں مبینہ تشدد کے باعث ان کی صحت کافی عرصے سے انتہائی خراب چلی آ رہی ہے۔
سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی دورانِ حراست شدید جسمانی کمزوری ( دل اور گردے) اور گھٹنوں کی تکلیف سمیت متعدد طبی مسائل کا شکار رہے ہیں۔ انہیں ماضی میں پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA-UAPA) کے تحت کٹھوعہ ٬ کوٹ بھلوال ٬ تہاڑ اور اترپردیش وارانسی جیسی مختلف جیلوں میں قید رکھا گیا۔ جیل سے رہا ہونے والے دیگر افراد کے مطابق، مسلسل قید اور غیر قانونی حراست نے ان کی جسمانی اور ذہنی حالت پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔
سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی کے اہلخانہ اور جیل سے رہا ہونے والے دیگر افراد کے مطابق کہ عبدالصمد انقلابی کو جیل میں دل اور گردے کی بیماریوں کے لیے موزوں طبی سہولیات نہیں دی جا رہیں، جس کی وجہ سے ماضی میں انہوں نے مختلف جیل خانوں میں اسیری کے دوران احتجاجاً بھوک ہڑتال بھی کی تھی۔














