
ہفتہ شہدائے کشمیر، 8 جولائی برہان وانی کا یومِ شہادت وادی گیر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
(7 جولائی سے 13 جولائی)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے محبوس سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے ہفتہ شہدائے کشمیر ہر سال جولائی کے اوائل (7 جولائی سے 13 جولائی) میں منایا جاتا ہے، جس کا آغاز حریت پسند نوجوان رہنما شہید برہان مظفر وانی کے یومِ شہادت سے ہوتا ہے۔ اس ہفتے کا بنیادی مقصد تحریکِ آزادیِ کشمیر کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کو تیز کرنا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے محبوس سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ اس ہفتے کے دوران برہان وانی اور دیگر شہداء کی قربانیوں کو نمایاں کرنے میں سرگرم کردار ادا کریں ۔
محبوس سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ برہان وانی حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر تھے، جنہیں 8 جولائی 2016 کو قابض بھارتی افواج نے ایک جھڑپ میں شہید کر دیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال سے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں ایک نئی روح پھونکی۔
محبوس سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ برہان وانی نے اپنے خون سے آزادی کی جو شمع روشن کی ہے، اسے بجھایا نہیں جا سکتا۔ وہ اس ہفتے کے دوران آر پار اور محسن پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری حریت پسند عوام پر زور دیتے ہیں کہ وہ شہداء کے مشن کو پایاۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے متحد رہیں۔
محبوس سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ حریت قائدین برہان وانی کے یوم شہادت پر ہفتہ شہدائے کشمیر منارہے ہیں اور محسن پاکستان میں بھی کی جانب سے 7جولائی سے19جولائی تک یوم الحاق پاکستان تک عشرہ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان کرتے ہیں ۔ آٹھ جولائی کو مظفر آباد میں متحدہ جہاد کونسل کے پروگرام میں شرکت کی جائے گی۔
ہفتہ شہدائے کشمیر کا خاکہ
- 7 جولائی ہفتہ شہدائے کشمیر کا آغاز مساجد اور عوامی مقامات پر خصوصی دعائیہ تقریبات
- 8 جولائی برہان وانی کا یومِ شہادت وادی گیر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
- 13 جولائی یومِ شہدائے کشمیر (1931 کے شہداء) تاریخی شہداء کو خراجِ عقیدت اور آزادی کے عزم کی تجدید۔
محبوس سینئر حریت رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے برہان وانی اور تحریک آزادی جموں کشمیر کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور بھارتی جبرو استبداد سے ریاست کی آزادی کیلئے جدوجہد کا عزم دہرانے کیلیئے 8 جولائی کو ”یوم مزاحمت“ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔














