بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا یوکرین تنازع کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات پر زور

پاکستان نے یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر ایک بار پھر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب Usman Jadoon نے یہ مؤقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پیش کیا، جو بیلاروس کی درخواست پر یوکرین میں مبینہ ڈرون حملوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر منعقد کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فوری اور مکمل طور پر لڑائی کے خاتمے کی ضرورت ہے اور تمام فریقین کو سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کی طرف واپس آنا چاہیے۔پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ پاکستان اس تنازع کے جامع، پائیدار اور پرامن حل کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button