بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سلامتی کونسل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو مؤثر طریقے سے دور کرنا چاہیے، پاکستان

پاکستان نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن صرف ایک آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے، جو 1967 سے قبل کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطینی مسئلے پر غور کیا گیا۔انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کو پورے مقبوضہ فلسطینی علاقے کی صورتحال کا جامع جائزہ لینا چاہیے اور امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو مؤثر طریقے سے دور کرنا چاہیے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button