
حکومت نے قومی زرعی بایوٹیکنالوجی پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
حکومت نے ملک کے زرعی شعبے کو جدید سائنسی اور تکنیکی ترقی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے قومی زرعی بایوٹیکنالوجی پالیسی 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
یہ پالیسی تقریباً ڈھائی سال پر مشتمل مشاورتی عمل کے بعد تیار کی گئی، جس میں سائنس دانوں، کسانوں، صنعتی شعبے کے نمائندوں اور متعلقہ سرکاری اداروں نے حصہ لیا۔
اس پالیسی کا مقصد کسانوں کی معاونت، غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا، زرعی پیداوار میں اضافہ، ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔
حکومت نے تمام مقررہ ریگولیٹری مراحل کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (Genetically Modified) مکئی کی منظوری بھی دے دی ہے۔
حکومتی توقعات کے مطابق جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان کی مکئی کی برآمدات تقریباً ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے زرعی شعبے کی ترقی اور ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔















