بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی بجٹ تمام طبقات کی ضروریات پوری کرتا ہے،وزیراطلاعات

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ریلیف پر مبنی ہے جو معاشرے کے تمام طبقات کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔انہوں نے آج (اتوار) قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بجٹ کو مختلف حلقوں، ماہرین معیشت اور رائے عامہ بنانے والوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ملک میں معاشی استحکام حاصل ہوا ہے۔

انہوں نے معیشت کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب مضبوطی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پچاس ہزار روپے تک آمدنی والوں پر کوئی ٹیکس نہیں جبکہ پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدنی والوں پر صرف ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بجٹ میں برآمد کنندگان کو دی گئی سہولت کا بھی ذکر کیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ تعمیراتی شعبے اور اپنا گھر سکیم میں ریلیف سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

عطاء اللہ تارڑ نے ایف بی آر میں اصلاحات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اب ٹیکس نادہندگان کا بوجھ ٹیکس دہندگان پر نہیں پڑے گا۔

حاجی جمال شاہ کاکڑ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

شاہد احمد نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے امن و امان برقرار رکھنا ضروری ہے۔

سید حسین طارق نے کہا کہ بے روزگاری کے موثر خاتمے کیلئے قلیل المدتی اور طویل المدتی پالیسی اقدامات ضروری ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کسانوں کو ریلیف اور سبسڈی دی جانی چاہیے۔

وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسد قیصر کے بیان کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوں کو جیلوں میں ڈالا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوں پر جعلی مقدمات قائم کیے گئے تھے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button