بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، مزید 21 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور گرد و نواح میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 21 خوارج کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار اہم کمانڈر، خارجی خالد رضا عرف سالار، خارجی مفتون، خارجی موسیٰ اور خارجی عمران عرف ایان بھی شامل ہیں، جو متعدد دہشت گرد کارروائیوں، سکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے قتل میں مطلوب تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان حالیہ اور انتہائی مہارت سے انجام دیے گئے آپریشنز میں اب تک مجموعی طور پر 48 خوارج مارے جا چکے ہیں۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں چھپے باقی ماندہ عناصر کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button