
وزیراطلاعات کا الیکٹرانک میڈیا کے شعبے کی ترقی کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پرزور
اطلاعات و نشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا کے شعبے کی ترقی اور تحفظ کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج (جمعرات) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا ذمہ دارانہ اور جوابدہ صحافت کو فروغ دیتا ہے ۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تمام الیکٹرانک میڈیا چینلز مستقل طور پر اپنا ٹیکس ادا کرتے ہیں اور پیمرا کے قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کا زوال اطلاعات کو ایک ایسے غیر منظم نظام کی طرف دھکیل سکتا ہے جوکسی ضابطہ اخلاق کا پابند نہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسمبلی کے رواں اجلاس کیلئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی ر کنیت معطل کر دی ہے۔
اپنی رولنگ میں سپیکر نے کہا معزز ایوان کے چھوٹے ملازمین کے ساتھ جارحانہ اور ہتک آمیز رویہ ناقابل قبول ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی نے آج دو بل منظور کئے۔
ان میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن، کنورشن REPEAL ایکٹ 2026 اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کی تنظیم نو کا ترمیمی بل 2025 شامل ہیں۔
ایوان کا اجلاس اب کل سہ پہر تین بجے ہو گا۔















