
تجارت
مریم نواز کی فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان اور فرانس کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو فروغ دے کر اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وہ لاہور میں پاکستان میں فرانس کے سفیر ژاں نوئل پوئریئر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہی تھیں، جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔
مریم نواز شریف نے فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔
انہوں نے پنجاب انوویشن فار ویلیو اپرچیونٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن (PIVOT) اقدام کے تحت زراعت، صنعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی۔















