بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور اس سلسلے میں سیاست دانوں یا کاروباری شخصیات سمیت کسی کے عہدے، حیثیت یا اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

اپنے ایک ٹیلی ویژن بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے۔

طلال چوہدری نے شہر کے پوش سیکٹرز اور اسلام آباد ایکسپریس وے کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم وزیر داخلہ کی سربراہی میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے مالک امان اللہ کو معمول کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت نے وضاحت کی کہ نوٹس کسی قانونی تعمیر کے حوالے سے نہیں بلکہ گرین ایریا میں قائم ایک چھوٹے سکیورٹی کیبن اور جنریٹر سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button