بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دورہ چین کے دوران بیچنگ پہنچ گئے

بیچنگ(سی این پی )وزیراعظم پاکستان شہباز شریف دورہ چین کے دوران بیچنگ پہنچ گئے ہیں، بیجنگ میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور سی پیک فیز ٹو کے تحت تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button