
قومی
حکومت کاروباری برادری کوسہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے،علی پرویزملک
وزیرپٹرولیم علی پرویزملک نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات لاہور کے ایوان صنعت وتجارت کے صدر فہیم الرحمان کے زیر قیادت ایک وفد سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیرپٹرولیم نے کہا کہ معاشی استحکام اورمتعلقہ فریقوں کے ساتھ مؤثرروابط کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔لاہور کے ایوان صنعت وتجارت کے صدر نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظرمیں ذمہ دارانہ اور مؤثر سفارتکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔















