بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

"معرکۂ حق” کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ اور سفارتی اعتبار میں نمایاں اضافہ ہوا، رضوان سعید شیخ

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی، سفارتی اور سیاسی حکمتِ عملی کی بدولت خطے میں ایک اہم استحکام پیدا کرنے والے ملک کے طور پر ابھرا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ "معرکۂ حق” کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ اور سفارتی اعتبار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے معرکۂ حق کے دوران حقائق اور دانشمندی پر مبنی مؤقف پیش کیا، جس سے عالمی سطح پر ملک کی نیک نامی مزید مضبوط ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بھی پلوامہ اور پہلگام واقعات کے حوالے سے شواہد کا منتظر ہے اور عالمی برادری بھی انہی شواہد کی منتظر ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جو اسے معطل کرنے کی اجازت دے۔ انہوں نے زور دیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان کے پانی یا علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو ملک اپنے دفاع کا حق مکمل طور پر استعمال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button