
قومی
سندھ حکومت کا ماہی گیروں کیلئے 51 کروڑ 50 لاکھ روپے ریلیف پیکج کی منظوری
سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ماہی گیروں کے لیے 51 کروڑ 50 لاکھ روپے کے ریلیف اور سبسڈی پیکج کی منظوری دی ہے۔یہ فیصلہ کراچی میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
پیکج کے تحت بیس ہارس پاور کے انجنوں والی دوہزار تین سو اکتیس چھوٹی ساحلی کشتیوں کو دو، دو لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی جبکہ دس ہارس پاور کے انجنوں والی چارسو اٹھاسی کشتیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
اس اقدام سے کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کے ماہی گیر مستفید ہوں گے۔وزیر اعلیٰ نے رجسٹرڈ کشتی مالکان کے لیے دو ماہ کے ایندھن کے اخراجات کی ایک بار ادائیگی کا بھی اعلان کیا۔















