بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا ترکیہ میں تباہ کن سیلاب پرصدرایردوان سے تعزیت کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیے میں تباہ کن سیلاب اور موسم کی شدید خرابی کے باعث قیمتی جانوں اور املاک کے ضیاع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں ترکیے میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکیے کو امداد اور بحالی کی کوششوں میں مطلوب کسی بھی قسم کی انسانی یا مالی امداد کے لیے تیار ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے نیک جذبات اور دعائیں متاثرین کے اہل خانہ اور اس قدرتی آفت سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button