بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کی قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے مستقبل کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وہ اسلام آباد میں پاور سیکٹر میں اصلاحات کے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ پن بجلی، شمسی توانائی اور بائیو گیس سمیت دیگر قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار سے لاگت میں مزید کمی ہو گی اور معیشت کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے حکام کو درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے یہ بھی واضح کیا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ حالیہ دنوں میں بجلی کی جن تقسیم کار کمپنیوں نے "اکنامک میرٹ آرڈر” کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمر پر سمارٹ میٹر نصب کرنے کے منصوبے کے نفاذ میں تیزی لائی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بجلی کے مسابقتی مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے اقدامات تیز کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button