
قومی
وزیراعلی پنجاب کا جولائی تک 27 نئے سہولت بازاروں کومکمل کرنے کا ہدف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پورے پنجاب میں ستائیس نئے سہولت بازاروں کو مکمل کرنے کیلئے جولائی کا ہدف دیا ہے۔انہوں نے اس ڈیڈ لائن کا اعلان آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں تیرہ سہولت آن دی گو بازار بھی لگائے جائیں گے۔
حکام نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس منصوبے سے تقریباً تیرہ سو نئے کاروبار شروع ہوں گے اور چھ سو سے زائد براہ راست ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے سالانہ نو کروڑ سے زیادہ افراد مستفید ہوں گے۔وزیراعلی کو بتایا گیا کہ دکانداروں کو مفت بجلی اور صفائی ستھرائی کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ سی سی ٹی وی کی نگرانی کے ذریعے سکیورٹی پر سالانہ تقریباً پانچ کروڑ تیس لاکھ روپے کی بچت ہوگی۔وزیراعلی نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد صاف ستھرے ماحول میں سستی اور معیاری اشیا فراہم کرنا ہے۔















