بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان ۔ قازقستان کا پارلیمانی،تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان اور قازقستان نے سیاسی، پارلیمانی، تجارتی اور اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ پاکستان میں جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات میں کیا گیا۔ .

قازق سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور قازقستان کے تعلقات مضبوط بنانے میں ان کے فعال کردار کو سراہا۔انہوں نے قازقستان کے ساتھ دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تصور پر مبنی ہیں۔

قازقستان کے سفیر نے علاقائی امن اور روابط کو آگے بڑھانے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button