
تعلیم
گلگت بلتستان کے طلبا کے لیے انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے طلبا کے لیے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا پہلامرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلی تعلیمی کمیشن نے گلگت بلتستان کے طلبا کو ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں انڈرگریجویٹ تعلیم کے لیے چار سو تیس وظائف فراہم کیے۔















