
تجارت
برآمدات میں اضافے سے معیشت مستحکم ہوگی، احسن اقبال
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان پروگرام کے تحت حکومت 2029 تک ملکی برآمدات کو سو ارب ڈالر تک بڑھانے کی حکمت عملی پر سرگرمی سے عمل پیرا ہے۔
انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی کشمیری برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے معیشت مستحکم ہوگی اور اس سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کامقابلہ کرنے کی ملکی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز قومی ترقی میں شریک کرنے کی جامع حکمت عملی وضع کر رہی ہے۔