بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 22 دہشتگرد گرفتار

 محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)  پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے  22 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  مظفرگڑھ، اٹک، ننکانہ صاحب اور بہاول نگر  سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اور القاعدہ کا ایک دہشتگرد گرفتار  کیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی حکام کا بتانا ہے  کہ مجموعی طور پر 22 دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے دھماکا خیزمواد، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردمختلف مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

مزید پڑھیے  مری میں گنجائش سے زائد گاڑیاں کیسے داخل ہوئیں؟بزدار برہم
Back to top button