بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مغادم کی دفاع و دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مغادم نے آج اسلام آباد میں دفاع و دفاعی پیداوارکے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

وزیر دفاع و دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیر دفاع نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کی جلد کامیابی اور مسئلہ فلسطین کے حل پر روشنی ڈالی۔

مشترکہ سرحدی کمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں اور اس معاملے پر مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات موجود ہیں۔

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ مفادات، سلامتی کو بڑھانے، انسداد دہشت گردی اور علاقائی اقتصادی رابطوں کے شعبوں میں اسے مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے  ایران میں وائرس کےعلاج کے لیے زہر کھانے سے 700 سے زائد اموات
Back to top button