بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا امیر کویت سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کویت کے وزیرِ اعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان اور کویت کے مابین دیرینہ و تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے باہمی طور پر مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے انتخاب کے موقع پر کویتی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کویتی وزیرِ اعظم کو شکریہ اداکیا۔وزیرِ اعظم نے نہ صرف پاکستان اور کویت کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر روز دیا بلکہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔دونون رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی، امتِ مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور بالخصوص نہتے فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا کی۔کویت کے وزیرِ اعظم نے پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کویتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے  شاہراہ قراقرم کو صفائی کیلئے آج 5گھنٹے بند رکھا جائیگا
Back to top button