بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئے

پیرس اولمپکس 2024ء سے قبل پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئے۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ بھجوانے کے انتظامات کیے جہاں وہ جوہانسبرگ میں پانچ ہفتوں تک ٹریننگ کریں گے۔

روانگی سے قبل ارشد ندیم نے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے قوم کی بھرپور سپورٹ پر اظہارِ تشکر کیا، ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کی کہ وہ 5 ہفتوں کی ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلوں کا رواں سال فرانس کے شہر پیرس میں انعقاد ہوگا جہاں یہ مقابلے 26 جولائی سے 11 اگست تک جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیے  پاکستان سپر لیگ کا معاملہ ایک پھر کھٹائی میں پڑ گیا
Back to top button