بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آسٹریلیا کی کلیر پولوساک کراچی میں ویمنز سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔

آسٹریلیا کی کلیر پولوساک 18 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان وائٹ بال کے تمام آٹھ میچوں میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں اس کے علاوہ پانچ ٹی ٹوئنٹی بھی دورے میں شامل ہیں ۔ یہ تمام آٹھ میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے سیریز میں سابق ٹیسٹ بیٹسمین اور پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری علی نقوی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری میں شامل محمد جاوید ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کلیر پولوساک کے ساتھ عبدالمقیت، عمران جاوید اور ناصر حسین جو پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں ون ڈے سیریز کے دوران آن فیلڈ امپائرز کے طور پر کام کریں گے۔ پی سی بی ویمنز پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ون ڈے سیریز کے لیے ریزرو امپائرز ہوں گی۔

26 اپریل سے 3 مئی تک پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے کلیر پولوساک کے ساتھ فیصل آفریدی(پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل) ، فاروق علی خان اور طارق رشید شامل ہوں گے – فاروق علی خان اور طارق رشید پی سی بی ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں۔ عافیہ امین، حمیرا فرح اور سلیمہ امتیاز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ریزرو امپائر ہوں گی۔

امپائر اور میچ ریفریز کی تفصیل ۔
18 اپریل ۔ پہلا ون ڈے کلیر پولوساک اور ناصر حسین ( آن فیلڈ امپائرز) عبدالمقیت ( تھرڈ امپائر) سلیمہ امتیاز (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری)
21 اپریل دوسرا ون ڈے کلیر پولوساک اور عبدالمقیت ( آن فیلڈ امپائر) ناصر حسین (تھرڈ امپائر)، حمیرا فرح (ریزرو امپائر) علی نقوی (میچ ریفری)
23 اپریل – تیسرا ون ڈے کلیر پولوساک اور عمران جاوید (آن فیلڈ امپائرز) عبدالمقیت (تھرڈ امپائر)، سلیمہ امتیاز (ریزرو امپائر) علی نقوی (میچ ریفری)
26 اپریل پہلا ٹی ٹوئنٹی۔ کلیر پولوساک اور طارق رشید (آن فیلڈ امپائر)، ناصر حسین (تھرڈ امپائر)، حمیرا فرح (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید (میچ ریفری)
28 اپریل – دوسرا ٹی ٹوئنٹی۔ کلیر پولوساک اور طارق رشید (آن فیلڈ امپائرز)، عمران جاوید (تھرڈ امپائر) اور سلیمہ امتیاز (ریزرو امپائر) محمد جاوید (میچ ریفری)
30 اپریل – تیسرا ٹی ٹوئنٹی۔ کلیئر پولوساک اور فیصل آفریدی (آن فیلڈ امپائر)، طارق رشید (تھرڈ امپائر) اور عافیہ امین (ریزرو امپائر) محمد جاوید (میچ ریفری)
2 مئی چوتھا ٹی ٹوئنٹی۔ کلیر پولوساک اور فاروق علی خان (آن فیلڈ امپائرز)، عمران جاوید (تھرڈ امپائر) اور حمیرا فرح (ریزرو امپائر) محمد جاوید (میچ ریفری)
3 مئی پانچواں ٹی ٹوئنٹی ۔کلیر پولوساک اور فیصل آفریدی (آن فیلڈ امپائر)، فاروق علی خان (تھرڈ امپائر) اور عافیہ امین (ریزرو امپائر) محمد جاوید (میچ ریفری)۔

Back to top button