بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارت نے مالدیپ کے قریب اڈہ قائم کرلیا

بھارت نے مالدیپ کے قریب تزویراتی لحاظ سے اہم جزیروں پر افواج کو تقویت دینے کے لیے مالدیپ کی جانب سے بھارتی افواج کو گھر بھیجے جانے کے عمل سے چند روز قبل ایک نیا اڈہ قائم کرلیا ہے۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور مالدیپ کے درمیان تعلقات اس وقت سے کشیدہ ہو گئے ہیں جب چین کے حامی صدر محمد معیزو نے بھارتی افواج کو نکالنے کے وعدے کے بعد گزشتہ سال انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔

بھارتی بحریہ نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو جزیرہ نما ملک میں چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر شبہ ہے اور نیا اڈہ اس علاقے میں نئی دہلی کی آپریشنل نگرانی میں توسیع کرے گا۔

بھارت کی بحریہ کا پہلے ہی کاواراتی کے لکشدیپ جزیرے پر ایک اڈہ موجود ہے، لیکن نیا اڈہ مالدیپ سے تقریباً 258 کلومیٹر (160 میل) قریب ہوگا، بھارتی بحریہ نے کہا کہ ہے کہ منی کوئے لکشدیپ کا سب سے جنوبی جزیرہ ہے جو مواصلات کی اہم سمندری خطوط پر واقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ اڈہ انسداد قزاقی اور انسداد منشیات کی کارروائیوں کو فروغ دے گا، اور یہ تزویراتی لحاظ سے اہم جزیروں پر سیکیورٹی کے بنیادی ڈھانچے کو بتدریج بڑھانے کی پالیسی کا حصہ تھا۔یاد رہے کہ 14 جنوری کو مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے دورہ چین سے واپسی کے ایک دن بعد بھارت سے کہا تھا کہ وہ بحیرہ ہند میں موجود اپنے تقریباً 100 فوجیوں کو 15 مارچ تک واپس بلا لے۔

مزید پڑھیے  فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے
Back to top button