بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ کرلیا

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنےکا فیصلہ کرلیا۔گیلانی ہاؤس کے ترجمان کے مطابق  یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ترجمان گیلانی ہاؤس کا کہنا ہےکہ کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں ان کے وکلا کی جانب سےجمع کرائےگئے ہیں  تاہم یوسف رضا گیلانی کی خالی نشست پر الیکشن کون لڑےگا یہ فیصلہ قیادت کرے گی۔

اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹر  یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار  بنانےکا فیصلہ کرلیا ہے، یوسف رضا گیلانی کے قریبی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کا حصہ رہنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ یوسف رضا گیلانی اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوئے، ان کی ابھی 3سال مدت رہتی ہے، چیئرمین سینیٹ بننےکی صورت میں وہ قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دیں گے۔

مزید پڑھیے  12ربیع الاول بروز منگل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
Back to top button