بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

افغان ڈکیت گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

کراچی میں خوف کی علامت بننے افغان ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار افغان ڈکیت گینگ کا سرغنہ نجیب اللہ کو ساتھی صدام سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

دس رکنی گروہ افغانیوں پر مشتمل ہے جو دوران ڈکیتی قتل اور اقدام قتل کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہے۔گروہ کے دو کارندوں نے نارتھ کراچی میں 13 فروری کو مزاحمت پر پولیس اہلکار واحد کو قتل کیا تھا، جنہیں گرفتار ملزمان نے پولیس اہلکار کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شناخت کیا ہے۔گروہ عادی جرائم پیشہ ہے جو کئی بار گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے۔ ملزمان واردات کے بعد افغانستان فرار ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے  اسامہ ستی قتل کیس، 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید
Back to top button