بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے

حج کی ادائیگی کے حوالے سے سعودی وزارت حج  و عمرہ کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے۔

وزارت حج و عمرہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سال حج ادائیگی کے لیےحج ویزا یا باضابطہ اقامہ ویزا ضروری ہوگا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے قواعد اورانتظامات کا اعلان وزارت حج و عمرہ کے تحت ہوگا۔

Back to top button