بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین کے صدر و وزیراعظم کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

چین کے صدر شی جن پھنگ نے شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کو چینی صدرشی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ شہبازشریف اور نئی پاکستانی حکومت کی زیر قیادت اور پاکستان میں زندگی کے تمام شعبوں کی متحد کوششوں سے ملک یقینی طور پر قومی ترقی اور پیشرفت کے مقصد میں نئی اورعظیم تر کامیابیاں حاصل کرے گا۔صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کو اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھتے ہوئے تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کا جدید ترین ورژن مشترکہ طور پر تعمیر کرنا چاہیے، چین پاکستان سدابہار سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل پر مبنی چین پاکستان کمیونٹی کو مزید قریب لانا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد حاصل کیے جا سکیں۔دریں اثنا چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی شہبازشریف کووزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پرمبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

مزید پڑھیے  ضیاء کے آئین پر شب خون مارنے کو 46 برس مکمل، پیپلزپارٹی آج یوم سیاہ منا رہی
Back to top button