بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اے این ایف کی کارروائیاں، ایک ٹن84کلومنشیات برآمد، 9ملزمان گرفتار

فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے ایک کلوگرام آئس اور 766 گرام ہیروئن برآمدکر لی گئی

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 7 کارروائیوں میں ایک ٹن 84کلوگرام منشیات برآمدکرکے9ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام آئس اور 766 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 969 گرام آئس برآمدکی گئی۔ برہان انٹرچینج کے قریب ملزم سے 192 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔

وارسک روڈ پشاور سے 4.8 کلوگرام چرس برآمدکرکے ملزم گرفتارکیا گیا۔

چکلالہ سکیم تھری راولپنڈی میں دو ملزمان سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

ایم ون ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 800گرام چرس برآمدکی گئی۔سپر ہائی وے کراچی میں دو ملزمان سے مختلف نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں جن میں 33.8 کلوگرام لورازیپام، 3.8 کلوگرام نازیپام، 2.8زولپیڈم 6.3کلوگرام ڈفین آکسائیڈ، 3 کلوگرام پوٹاشیم پرمیگنیٹ،33 کلو گرام زیناکس، 60 کلوگرام الپرازولم، 45 کلو گرام موگاڈون 360کلوگرام ریووٹرلز، 55کلوگرام ولیم، 280لیکسوٹنل گولیاں شامل ہیں۔

اے این ایف ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے  شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا
Back to top button