بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس کوآڈ کاپٹر مار گرادیا

بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کی باقیات پاکستانی علاقے سے مل گئیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس کوآڈ کاپٹر مار گرادیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر کنٹرول لائن پر جاسوسی کررہا تھا جسے پاک فوج نے کامیابی سے مار گرایا۔ گذشتہ روز پاک فوج کو بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کی باقیات پاکستانی علاقے سے مل گئیں، کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے۔

بھارتی کواڈ کاپٹر 25 فروری کو دن 12 بج کر55 منٹ پر ایل او سی پر مار گرایا گیا،پاک فوج نے جس کی باقیات کی تلاش کا کام شروع کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس سے قبل بھی بھارتی فوج کے کئی جاسوس ڈرون اور کواڈ کاپٹر مار گرائے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 27 فروری 2019  کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کو بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مار گرایا تھا۔

مزید پڑھیے  عمران خان کے ادارے کیخلاف بے بنیاد الزامات یکسر ناقابل قبول ہیں، آئی ایس پی آر
Back to top button