بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

تاہم شمال مشرقی بلوچستان کے الگ تھلگ مقامات پر پہاڑوں پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند چھائی رہنے کا بھی امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد تین ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور آٹھ، کراچی اٹھارہ، پشاور چار، کوئٹہ ایک، گلگت منفی تین اور مری منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور انتہائی سرد موسم کی توقع ہے جبکہ جموں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں آٹھ، لیہہ منفی بارہ، اننت ناگ اور شوپیاں صفر ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  عمران خان کی عوام سے الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کیلئے ایف 9 پارک میں جمع ہونے کی اپیل
Back to top button