بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

9مئی واقعات، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کاامکان

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آج ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے، 9 مئی کے واقعات سے متعلق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی طلب کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

اس کے علاوہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14، 14 برس قید اور عدت میں نکاح کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید پڑھیے  سینیٹ نے پاک فوج اور سیکورٹی افسران کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے پر سزا کی قرار منظور کرلی
Back to top button