بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انتخابات 2024، چھبیس کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کاکام مکمل

الیکشن کمیشن نے آٹھ فروری دو ہزار چوبیس کے انتخابات کیلئے تقریباً چھبیس کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کاکام مکمل کرلیا ہے۔

کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین نے ایک محدود وقت میں اپنی محنت اور منظم منصوبہ بندی کے ذریعے اس اہم ذمہ داری کی تکمیل کی۔ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل زمینی اور ہوائی دونوں طریقوں سے مکمل کیاگیا۔ تمام بیلٹ پیپرز سرکاری پریس اداروں سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اوران کے نمائندوں کے حوالے کیے گئے۔

اس عمل میں موسم کی خرابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم تمام چیلنجز کے باوجود کمیشن نے وقت پر یہ کام  مکمل کیا تاکہ تمام ووٹرز ملکی انتخابات میں بہترین اور منظم طورپر شرکت کرسکیں۔

Back to top button