بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی

عام انتخابات 2024ء سے قبل بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ، بجلی صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی تاہم بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ نومبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیے  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی
Back to top button