بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے

گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سی این جی سٹیشنز بند کئے گئے تھے، سوئی نادرن

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے۔سوئی ناردرن کے مطابق گیس پریشر میں اضافے کے بعد سی این جی سٹیشنز کھولے گئے۔

سوئی ناردرن کے مطابق ایک ماہ کے لئے سی این جی سٹیشنز کو بند کیا گیا تھا، اس سے پہلے تمام سی این جی سٹیشنز کی بندش میں فروری تک توسیع کی گئی تھی۔ گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سی این جی سٹیشنز بند کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیے  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار کی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا
Back to top button