بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں9 جنوری تک توسیع

حکومت پنجاب نے سخت سردی اور دھند کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری تک بڑھا دیں۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 9 جنوری تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔اس فیصلے کے تحت اب پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 10 جنوری (بدھ) کو کھلیں گے۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 76ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات
Back to top button