بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، پاک فوج

ملک کی مسلح افواج نے عزم ظاہر کیاہے کہ عوام کی بھرپور حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ختم ہونے والے سال2023 ء میں دہشت گردی کے خلاف ملکی دفاع اور سلامتی کے لئے موثر اقدامات کیے گئے۔ ملک بھر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی اٹھارہ ہزار سات سو چھتیس کارروائیاں کی گئیں جن میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں سمیت پانچ سو چھتیس دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا جبکہ پانچ ہزار ایک سو اکسٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

خفیہ اداروں کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کے اہم کمانڈر گلزار امام شنبے اور سرفراز بنگلزئی قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔اسی طرح بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر مبنی پندرہ ہزار تریسٹھ کارروائیاں کی گئیں جن میں ایک سونو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔دہشت گردی کے ان حملوں میں پاک فوج کے دوسو ساٹھ افسروں اور جوانوں سمیت ایک ہزار سے زیادہ افراد نے مادر وطن کے لئے جان قربان کی۔ مسلح افواج قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر ملک کے عوام کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی۔

مزید پڑھیے  منشیات سمگلنگ میں سزا پانے والی ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم
Back to top button