بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بالائی سندھ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور خیبرپختونخوا میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور سموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور نو، کراچی تیرہ، پشاور پانچ، کوئٹہ ایک، گلگت منفی چار، مری ایک اور مظفر آباد چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جب کہ جموں میں دھند کے ساتھ سرد اور خشک ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور پلوامہ میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں نو، لیہہ منفی سات، اننت ناگ صفر، شوپیاں اور بارہمولہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیے  رانا ثنا اللہ نے علی امین گنڈا پور کی آڈیو لیک سنا دی
Back to top button