بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

جمہوریہ چیک کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے متعدد ہلاکتیں

جمہوریہ چیک کی پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی پراگ میں مسلح شخص نے یونیورسٹی عمارت میں فائرنگ کرکے متعدد افراد کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کرنے والوں کو بھی مار دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مسلح شخص کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔‘بیان میں کہا گیا کہ ’عمارت کو فی الحال خالی کرایا جارہا ہے اور جائے وقوع پر متعدد لاشیں اور درجنوں زخمی افراد موجود ہیں۔‘جمہوریہ چیک کے میڈیا نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ چارلس یونیورسٹی کے شعبہ فنون میں پیش آیا جس کے اساتذہ اور طلبہ کو مسلح شخص کی موجودگی کے باعث ہدایت کی گئی تھی کہ وہ خود کو کمروں میں لاک کرلیں کیونکہ پولیس آپریشن جاری ہے۔

نجی چینل ’نووا ٹی‘ نے اپنی رپورٹ میں پراگ کے تاریخی سینٹر کی عمارت میں دھماکے اور چھت پر مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع دی۔وزیر داخلہ وِٹ راکوسن نے سرکاری چیک ٹی وی کو بتایا کہ ’کسی دوسرے مسلح شخص کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔‘انہوں نے عوام کو ہدایت کی وہ پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور قریبی مقیم افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیے  ابوظہبی میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملے، 1پاکستانی سمیت 3مارے گئے
Back to top button