بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

خرم شہزاد آسڑیلیا کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے

خرم شہزاد  پسلی میں اسٹریس فریکچر اور پیٹ کے پٹھے پھٹ جانے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے پہلے ٹیسٹ کے دوران اپنے بائیں جانب میں تکلیف کی شکایت کی۔

پی سی بی اب آسٹریلیا میں ماہر سے مشورہ کرے گا جس کے بعد کھلاڑی کے لیے حتمی انتظامی پروٹوکول قائم کیا جائے گا۔اس کے بعد وہ لاہور میں این سی اے واپس جائیں گے جہاں وہ اپنی انجری مینجمنٹ اور بحالی کا کام جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیے  اولمپئین بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد نے منگنی کرلی
Back to top button