بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

2023ء میں پاکستانی صارفین گوگل پر کیا کچھ تلاش کرتے رہے؟

گوگل سرچ انجن کے بغیر انٹرنیٹ صارفین کی زندگی مکمل نہیں ہوسکتی۔روزانہ ہی گوگل پر اربوں موضوعات کو سرچ کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سرچ انجن کی جانب سے ہر سال کے اختتام پر سب سے زیادہ مقبول سرچز کی فہرست کو جاری کیا جاتا ہے۔

گوگل نے 2023 کے دوران پاکستانی عوام کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کی ہے۔گوگل نے مجموعی طور پر 8 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔

کرکٹ گیمز، ایونٹس/ Occasions، ہاؤ ٹو، نیوز، ریسیپیز، ٹی وی شوز اور فلمیں، ٹیکنالوجی اور شخصیات ان کیٹیگریز میں شامل ہیں۔

کرکٹ گیمز

اس کیٹیگری میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ دوسرے نمبر پر رہا۔

تیسرے پر پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، چوتھے پر بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ جبکہ پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز 5 ویں نمبر پر رہا۔

ایونٹس/ Occasions

اس کیٹیگری میں سب سے اوپر پاکستان سپر لیگ کا نام ہے جس کے بعد کرکٹ ورلڈ کپ رہا۔

تیسرے پر ایشیا کپ، چوتھے پر انڈین پریمیئر لیگ جبکہ 5 ویں پر ایشز موجود ہے۔

فلمیں اور ٹی وی شوز

اس سال پاکستان میں حیران کن طور پر کسی پاکستانی یا بھارتی فلم کی بجائے ایک ہالی وڈ فلم کے بارے میں جاننے کے لیے سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

اوپن ہائیمر کو پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جس کے بعد شاہ رخ خان کی فلمیں جوان (دوسرے) اور پٹھان (تیسرے) رہیں۔

مزید پڑھیے  انفینکس نے مہنگائی کے دور میں سستے ترین فون متعارف کرا دیے

ہالی وڈ فلم باربی چوتھے نمبر پر رہی جبکہ بالی وڈ فلم ٹائیگر 3 کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔

نیوز

اس کیٹیگری میں غزہ جنگ سرفہرست رہی جس کے بارے میں جاننے کے لیے پاکستانیوں نے گوگل کا رخ کیا۔

احساس پروگرام دوسرے، علیزہ سحر تیسرے، اکشے کمار چوتھے جبکہ کاجول کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔

ریسیپیز

پاکستانی شہریوں کو کھانے پینے کا کافی شوق ہے اور 2023 میں سموسے بنانے کی ریسیپی کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

کلیجی بنانے کا طریقہ دوسرے نمبر پر رہا جس کے بعد شیر خورما کے بارے میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

نمکین گوشت اور ٹماٹو کیچپ ریسیپیز کے حصے میں بالترتیب چوتھا اور 5 واں نمبر آیا۔

ٹیکنالوجی

اس کیٹیگری میں سرفہرست نام حیران کن نہیں کیونکہ گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا بھر میں لوگوں کو اس نے اپنی جانب کھینچا ہے۔

یہ نام ہے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ جی پی ٹی چیٹ بوٹ، جسے نومبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا اور 2023 میں یہ دنیا بھر میں عام ہوگیا۔

Back to top button