بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر کے وسیع علاقوں میں قابض بھارتی فوج کا کریک ڈاون جاری، کئی نوجوان گرفتار

پونچھ میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری ،گھنے جنگلات میں ڈرونز سے سرچ آپریشن

مقبوضہ جموں و کشمیر کے طول و عرض میں قابض بھارتی فوج کا کریک ڈاون جاری ہے اس دوران کئی نوجوان گرفتار کرلئے گئے ہیں ،پونچھ میں بھارتی فوج کا فوجی آپریشن جاری ہے، علاقے کے گھنے جنگلات میں ڈرونز سے تلاشی آپریشن میں مددلی جارہی ہے۔

قابض بھارتی فوج نے وادی کے کئی علاقوں کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے اس دوران کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ،شمالی اور جنوبی کشمیر کے کئی علاقے بھارتی فوج کے مسلسل محاصرے میں ہیں۔

لوگوں کو شناختی پریڈ کے بہانے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور نوجوانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

اس دوران پونچھ اور راجوری اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی فوجی آپریشن جاری ہے ۔بھارتی فورسز نے علاقے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا اورگھرگھر تلاشی شروع کررکھی ہے۔

علاقے کے وسیع جنگلات کو بھی فوج نے محاصرے میں لے رکھا ہے اس دوران ڈرونز سے تلاشی آپریشن میں مدد لی جارہی ہے ۔۔

مزید پڑھیے  بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید 3 کشمیر نوجوان شہید کردیئے
Back to top button