بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحریک انصاف کے سربراہ اور دیگر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی

الیکشن کمیشن میں آج تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوگی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

بینچ نمبر ایک میں نثار احمد درانی، شاہ محمد جتوئی، بابر حسین بھروانہ اور جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ خان، عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا زبان اور توہین آمیز کلمات کے کیس کی سماعت کریں گے۔

Back to top button