بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک سے بے دخل کیے جانے والے غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز

ملک سے بے دخل کیے جانے والے غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، طورخم سرحدی گزرگاہ سے بےدخلی کا عمل گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔

افغان کمشنریٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر 2 ہزار 857 افغان شہریوں کو لنڈی کوتل عارضی کیمپ میں منتقل کیا گیا۔افغان کمشنریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ افغان شہری ملک کے مختلف حصوں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے ، ان کا لنڈی کوتل ہولڈنگ سینٹر میں نادرا نے ضروری ڈیٹا اکھٹا کیا۔

بعد ازاں افغان شہریوں کو طورخم سرحدی گزرگاہ منتقل کر دیا گیا جہاں سے افغان شہریوں کو طورخم سرحدی گزرگاہ سے ملک بدر کر دیا گیا۔ افغان کمشنریٹ کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران یعنی یکم اکتوبر سے ملک سے بے دخل کیے جانے والے غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار سے تجاوز کرگئی، جس میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہے۔واضح رہےکہ حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی جو اب ختم ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیے  غیرقانونی ہدایات کی وزیراعظم نے توثیق کی جس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اضافی نوٹ
Back to top button