بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

3 گاڑیوں کی ٹکر میں 6 افراد دم توڑ گئے

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 3 گاڑیوں کی ٹکر میں زخمی ہونے والے 6 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین، 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جارہی ہے ہیں جبکہ ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 13 مزدور جاں بحق
Back to top button