بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، قیادت کی فوری تبدیلی کا امکان نہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ کے فوراً بعد آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پھر نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز میں بابر اعظم کو تبدیل نہ کرنے پر غور کررہا ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو روزہ مرہ کے معاملات چلانے کا واضح حکم دیا ہوا ہے۔

بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی تاہم ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی بہتر ہے۔اس لیے آسٹریلیا کے مشکل دورے میں انہیں ایک اور لائف لائن دی جا سکتی ہے، اسی طرح مکی آرتھر اور دیگر غیر ملکی کوچز کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے میں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے  قومی ویٹ لفٹر کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان کو پابندی کا سامنا
Back to top button